نیو کراچی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایوب گوٹھ عثمانیہ سوسائٹی میں گھر میں فائرنگ سے 40 سالہ محمد قاسم جاں بحق ہوگیا، قاسم سندھ پولیس میں سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار تھا اور5 بیٹیوں کا باپ تھا۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ مقتول محمد قاسم سابق آئی جی بلوچستان میر زبیر کا گن مین تھا جو ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد منتقل ہوگئے تھے اور محمد قاسم کو بھی ساتھ لے گئے تھے, قاسم اپنی والدہ اور بھائیوں سے ملنے کراچی آیا تھا، واقعہ کے وقت گھر کے ڈرائنگ روم میں سورہا تھا جہاں ڈرائنگ روم کی کھڑکی سے باہر سے کسی شخص نے فائرنگ کرکے قاسم کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک خول برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
