روسی صدر پیوٹن چین پہنچ گئے جہاں ان کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقت طے ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کیلئے روسی صدر پیوٹن بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران غزہ تنازع اور یوکرین جنگ سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے روس چین کے مابین 50 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 58 منصوبوں سے متعلق بات چیت بھی کی۔ دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی چین میں موجود ہیں جن کی آج صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔
