Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

معصوم بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا

خضدار میں دستی بم بچوں کے ہاتھوں میں پھٹ گیا، ایک جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دلسوز واقعہ تحصیل وڈھ میں پیش آیا جہاں بچے کھیلنے کیلئے گھروں سے باہر نکلے تو انہیں دستی بم پڑا ملا۔ معصوم اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے، انہیں کیا پتہ جس سے وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کی موت کا سامان ہے۔ایک دوسرے کو کیچ پکڑاتے ہوئے دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک بچے کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × five =