وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت دیا ۔اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل کیلئے کچھ مزید گراؤنڈز شامل کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے حکومت کو اپیل کا حق مل گیاہے، وفاقی حکومت نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اپیل تیار کررہی ہے۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو ایک کے تناسب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا ،نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں