سونا6ہزار 400روپے فی تولہ مہنگا

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک ہی روز میں 6ہزار 400روپے فی تولہ مہنگاہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36ڈالر اضافے سے 1959ڈالر فی اونس ہو گیا، جس کے اثرات پاکستان میں دیکھے گئے ہیں، 24قراط سونا6ہزار 400روپے فی تولہ مہنگاہو گیا،جس سے سونے کی قیمت بڑھ کر 2لاکھ 6ہزار 500روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 5487روپے اضافے سے 177040روپے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں