عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کےلیے رضامندی ظاہر کردی

عالمی بینک نے پاکستان کو انرجی سیکٹر منصوبے کیلئے 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کےلئے رضامندی ظاہر کردی. دستاویزات کے مطابق انرجی سیکٹر منصوبے کیلئے پاکستان کو 13 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گا۔ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔ منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری اورتحفظ ہے، پروگرام کے تحت کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق توانائی بچت کرنےوالی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں