Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 21 اکتوبر کو بڑے سرپرائز کا امکان

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہو سکتا ہے، اس دن استحکام پاکستان پارٹی سرپرائز دے سکتی ہے۔آئی پی پی کا یہ سرپرائز ملکی سیاست کی ہواؤں کا رخ تبدیل کرسکتا ہے۔آئی پی پی ترجما ن نے مزید کہا کہ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سیاست میں سبک رفتار ہیں۔سیاسی دانائی کا تقاضا ہے کہ معاملات کو جلد بازی سے حل نہ کیا جائے، آئی پی پی فلٹریشن کے بعد سیاسی روابط پروان چڑھائے گی۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ابھی کسی کےلیے کوئی دروازہ بند بھی نہیں، لیکن سب کےلیے نو انٹری بھی ہے،جیسے قبل از وقت افطاری نہیں ہوسکتی ویسے ہی قبل از وقت سیاسی شراکت بھی نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + five =