تھائی لینڈ کے شمالی حصے میں رواں ہفتے شدید بارشیوں کے باعث سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حکام نے مزید بارشوں اور سیلاب کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ ماہ مون سون کے موسم کے آغاز سے اب تک تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 23 شہری مختلف حادثات میں ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں، جن میں رواں ہفتے سیلاب سے ہلاک ہونے والے 5 افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ تھائی حکام نے 32 صوبوں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی جبکہ بنکاک اور فوکٹ میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 62 ہزار سے زائد تھائی گھرانے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
