جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ اور دیگر نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کیں تھی ،لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
