پاکستان نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کر دی۔نجی ٹی وی کےمطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہری شہید ہوئے، ہسپتال میں مریضوں کے علاوہ پناہ گزین بھی مقیم تھے۔ حملہ غیر انسانی ہے جس کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سول آبادی اور امدادی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، عالمی برادری اسرائیل کو وحشیانہ بمباری سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرائے۔
