غزہ کےہسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں، واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں: ملالہ یوسف زئی

غزہ کےہسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں: ملالہ یوسف زئی بھی بول پڑیں۔پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری کی مذمت کر دی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے بمباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ملالہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں غزہ کے الاہلی اسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ میں اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے اور جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں 3 خیراتی اداروں کو 300 ہزار ڈالرز دے رہی ہوں جو موجودہ صورتِ حال میں فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

https://x.com/Malala/status/1714398922255347933?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں