چار بچوں کو قتل کرکےلاشیں نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملزم عظیم نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں سوئے آصل کی نہر میں پھینک دی تھیں جن میں سے تین بچوں کی لاشیں نہر سے برآمد کرلی گئی تھیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو چوتھے بچے کی لاش کی تلاش کے لیے لے کر گئے تھے کہ کاہنہ کے علاقے میں ملزم کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔اس دوران ملزم عظیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
