بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر فلسطین کے جھنڈے لگا دیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر حارث رؤف، محمد نواز، شاداب خان، اُسامہ میر اور افتخار احمد نے فلسطین کا جھنڈا پوسٹ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات غزہ میں واقع ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے میں 800سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔