گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ نوجوان سعد کے جاں بحق ہونے کے محرکات کا پتہ لگایا جائے۔مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ایک موبائل کیلئے ان کے بیٹے کی جان لے لی گئی۔سعد اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔مقتول کے والد نے مزید کہا کہ میں کس کے ہاتھ میں جوان بیٹے کا لہو تلاش کروں؟ کون دے گا مجھے انصاف؟
