غزہ میں جاری جنگ کے سبب عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کئے گئے.نجی ٹی وی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد تشدد کی لہر خطے میں پھیلنے لگی۔ عراق میں امریکہ کے عین الاسد اور حریر بیس کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے 3 علاقوں پر حملوں میں جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 3 ٹھکانوں پر حملہ کر کے جاسوسی کے آلات اور ٹینک تباہ کر دیئے۔
