سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کرلیاگیا

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عابد باکسر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا تاہم وہ رائفل چھیننے کے بعد پولیس حراست سے فرار ہو گئے تھے،عابدباکسر پر بھتہ خوری اور دیگر سنگین نوعیت کے الزامات تھے ۔لاہور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے عابدباکسر کو دو ساتھیوں سمیت قصور سے گرفتار کر لیا،پولیس نے عابد باکسر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا،عابد باکسر کو اے ٹی سی جج عبہر گل خان کی عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے عابد باکسر کا 7روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں