ورلڈکپ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔بنگلہ ٹیم نے 22 اوور کے اختتام پر 114 رنز بنا لئے جبکہ 2 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر تنزید حسن کو کلدیپ یادیو نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ نجم الحسن کو جدیجہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔بھارت کیخلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراوڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتےتو بولنگ ہی کرتے، جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں