ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے بھارت کو ہدف دے دیا

آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 257رنز کاہدف دے دیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلی دیشی اوپنر تنزید حسن کو51رنز اور لٹن داس 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد نجم الحسین ، مہیدی حسن میراز 3اور توحید ہراڈے 16سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔مشفیق الرحیم 38اور محمد اللہ 46سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ ، رویندرا جدیجہ اور محمد سراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
بھارت کیخلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراوڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتےتو بولنگ ہی کرتے، جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں