جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس وین کے قریب دھماکہ اعظم ورسک کے علاقے میں ہوا ، ایک بچہ پولیس وین کے قریب سے گزر رہا تھا جو دھماکے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔
