سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بڑی نفسیاتی حد عبور

سٹاک مارکیٹ میں پھر ریکارڈ بن گیا، 50 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 575 پوائنٹس اضافے سے 50005 تک پہنچ گیا۔ کچھ دیر بعد ٹریڈنگ میں مزید تیزی آئی اور 100 انڈیکس 50 ہزار 158 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی سستا ہوا۔ 24قیراط سونا200روپے سستا ہو کر 2لاکھ 6300 روپے ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 171روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 76ہزار 869روپے ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں