Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ساجد اعظم سپرد خاک

16 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والےشہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم کی ان کے نماز جنازہ آبائی علاقے نکیال،کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی،شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینیئر فوجی افسروں، شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیْ.آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − three =