پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا مسجد کے اندر قتل

جہلم میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکا لڑکی کو مسجد کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق رحمان رسول اور صفا نامی اس لڑکے لڑکی نے چند روز قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ واردات کے روز صفا کے خاندان والوں نے صلح کے بہانے انہیں گھر بلایا۔وہاں پہنچ کر لڑکے لڑکی نے گھر والوں کے ارادے کو بھانپ لیا اور فرار ہو کر موٹروے کے قریب ایک مسجد میں جا کر پناہ لے لی۔ صفا کے گھر والوں نے مسجد کا بھی احترام نہ کیا اور وہیں رحمان رسول اور صفا کوگولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں