100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

سٹیٹ بینک کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 100 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 3 فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں