مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا،نوازشریف کو مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسا کر ناروا سلوک کیاگیا،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ضمانت ایک بنیادی حق ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں،انشا اللہ انصاف کا غلبہ ہوگا۔
https://x.com/CMShehbaz/status/1714918751173222451?s=20