ڈکیت شہری سے ہنڈا 125 موبائل فون اور 40 ہزار نقدی لوٹ کر فرار

تھانہ فیروزوالہ کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈکیت شہری سے ہنڈا 125 موبائل فون اور 40 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ شہری اپنی دوکان بند کر کے مارکیٹ سامان لینے جا رہے تھے جمال پائپ فیکٹری کے قریب 2نامعلوم ڈاکوٶں نے شہری سرفراز اور عرفان کو گن پوائنٹ پر روکا۔ شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام کرنے کے لیے ڈکیتی مزاحمت بھی کی جس میں شہری ناکام رہے ۔نامعلوم ڈکیتوں نے شہری کو ہنڈا 125، موبائل فون اور 40 ہزار نقدی سے محروم کر دیا ۔موقع واردات پر پولیس بھی گشت کرتی ہوئی آپہنچی پولیس نے ڈکیتوں کا پیچھا کیا پولیس گاڑی کی ناقص حالت کے سبب ڈکیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں