غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں دفتر خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاجس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
کابل پولیس کے ترجمان نے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فورسز جائے حملہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں جاری ہیں۔