لاہور ہائیکورٹ نے نظربند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے نظربند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اساتذہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اساتذہ پرامن احتجاج کررہے تھے، نہتے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نظربند کردیا گیا جو غیرقانونی غیرآئینی اقدام ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے،عدالت نے ڈی سی کی رپورٹ آنے کے بعد پنجاب بھر میں اساتذہ کی نظربندی کالعدم قرار دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 114اساتذہ کی نظربندی کالعدم قراردیدیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں