بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی،ڈسکوز صارفین پر 8ارب 37کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا، نیپرا میں یکم نومبر کو درخواست پر سماعت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں