سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 184 (3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایات جاری کیں کہ آرٹیکل 184 (3) کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی مکمل فہرست تیار کریں۔ کمیٹی نے رجسٹرار کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بنانے کا بھی حکم دیا۔بتایا گیا ہے کہ آئینی مقدمات کی سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ تشکیل دیئے جائیں گے جن میں 5 جسٹس حضرات شامل کئے جا سکتے ہیں۔
