نوازشریف کی دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج دبئی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے نواز شریف سے اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر ملاقات کی، نوازشریف اور دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت کی ملاقات تقریباًآدھا گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،نوازشریف کی آج مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں