برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ریاض میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا، کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا اور وحشیانہ عمل ہے۔ رشی سونک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
