Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وائٹ ہاؤس نے انٹیلی جنس افسران کے چہرے دکھانے پرمعافی مانگ لی

وائٹ ہاﺅس نے صدر جوبائیڈن کے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران امریکی سیکرٹ سروس کے افسران کے چہرے دکھانے کی غلطی پر معافی مانگ لی۔ میل آن لائن کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی طرف سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صدر جوبائیڈن کی اسرائیل میں تعینات امریکی سپیشل سروس کے افسران کے ساتھ ملاقات کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔اس تصویر میں جوبائیڈن ان افسران کے ساتھ ہاتھ ملا رہےہیں جو اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے پہلے سےاسرائیل میں تعینات ہیں۔ تصویر میں ان افسران کے چہرے نظر آ رہے ہیں۔ اس غلطی پر ری پبلکنز کی طرف سے بائیڈن انتظامیہ کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یہ تصویر کئی گھنٹے وائٹ ہاﺅس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر موجود رہی ، پھر غلطی کا احساس ہونے پر اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے اس غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرنے سے قبل سپیشل سروس کے اہلکاروں کے چہرے دھندلے کر دیتے ہیں تاہم اس بار یہ سنگین غلطی ہوئی، جس پر ہم شرمندہ ہیں۔ہمیں احساس ہے کہ ہماری اس غلطی کی وجہ سے اسرائیل میں موجود ان اہلکاروں کی سکیورٹی داﺅ پر لگ گئی، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں