لاہور : پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بجھوا دی گئی ، سمری پر پرویزالہی نے دستخط کردیے ۔
فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ ساتھ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میری اڈوائیس ہے کہ آپ یہ اسمبلی تحلیل کردیں ۔
سمری پر آج کی تاری درج ہے ، فواد چوہدری کے مطابق اگر گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے تو دو دن کےا ندر اسمبلی خود بخود ٹوٹ جائیگی ۔ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈر اور حکومتی لیڈر نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہیں کرتے تو سپیکر صوبائی اسمبلی خود کرسکتے ہیں ،
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے پاس جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، ق لیگ کے ایم پی ایز کا شکریہ اد اکرتے ہیں ،