روس نے غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

روس نے انسانی بنیادوں پر غزہ کے اسرائیلی بربریت کا شکار لوگوں کے لیے 27ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق روس کی طرف سے یہ امدادی سامان مصر کے ذریعے غزہ پہنچایا ہے، جس میں گندم، چینی، چاول، پاستہ اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔یہ سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں سے ریڈکراس اسے غزہ بھیجے گی۔دوسری طرف امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے امدادی سامان کے 20ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امدادی سامان کی یہ پہلی کھیپ ہو گی جس میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوانے کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں