آن لائن گیم ’ڈریم 11‘ سے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے (تقریباً5کروڑ پاکستانی روپے) جیتنے والے پولیس آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سومنات جندے نامی یہ شخص ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کا رہائشی اور پونے پولیس میں سب انسپکٹر تھا۔ سومنات جندے گزشتہ چند ماہ کے دوران اس ایپلی کیشن پر بہت زیادہ متحرک تھا اور پولیس کی یونیفارم میں اس ایپلی کیشن کے متعلق کئی انٹرویوز بھی دے چکا تھا۔ اس کے یہ انٹرویو ز اور جوئے میں ڈیڑھ کروڑ روپے جیتنے کی خبر اس کے محکمے تک پہنچ گئی، جس پر اسے معطل کر دیا گیا۔ پونے پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سومنات جندے پیشگی اجازت کے بغیر ایپلی کیشن پر جواءکھیلتا رہا اور پولیس یونیفارم میں میڈیا کو انٹرویوز دیتا رہا۔ جس پر اسے نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سواپنا گورے نے کہا ہے کہ ”سومنات کی معطلی دیگر پولیس افسران کے لیے ایک وارننگ ہے تاکہ وہ آن لائن جوئے کی حامل گیمز کھیلنے سے باز رہیں۔“
