مریم نواز مینار پاکستان میں جلسے کیلیے روانہ

مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی امراء سے مینار پاکستان میں جلسے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں ۔روانگی سے قبل مریم نواز نے جاتی امرا ءمیں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی
اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور اپنے والد کی وطن واپسی پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف لاہور کے جلسے میں شرکت کے لیے دوبارہ طیارے میں سوار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں