پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خوش آئند اثرات آنا شروع ہوگئے،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ14 اشیا مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے، مٹن،بیف سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند دن قبل مرغی کی قیمت میں اچانک 100 روپے فی کلو تک اچانک کمی ہوئی تھی اور آج ایک مرتبہ پھر 20 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں