Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکہ نے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزہ ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

نہتے فلسطینیوں پر مظالم میں امریکہ نے اسرائیل کی پشت پناہی میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزہ داخلہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے ہنگامی طور پر اسرائیلی شہریوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ ویزے کے بغیر امریکہ جا سکتے ہیںا ور ویزے کی درخواست دیئے بغیر90دن تک وہاں قیام کر سکتے ہیں۔اسرائیلی شہریوں کے لیے اس پروگرام کا اعلان 27ستمبر کو کیا یا تھا اور اس پر عملدرآمد بعد ازاں ہونا تھا لیکن حماس اور اسرائیل کے تصادم کے ہنگام اس پروگرام پر مقررہ تاریخ سے پہلے ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت وہی اسرائیلی شہری بغیرویزے کے امریکہ میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس اسرائیل کا بائیومیٹرک تصدیق شدہ پاسپورٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں