آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 262رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 262 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز وکرمجیت سنگھ اور میکس اوڈاوڈ کریز پر آئے تاہم 4 رنز پر ہی سری لنکن باؤلر راجیتھا نے وکرمجیت کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، ان کے بعد کولن اکرمین میدان میں اترے ۔ نیدرلینڈز کا سکور 48 پر پہنچا کہ راجیتھا نے میکس اوڈاوڈ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ 54 کے مجموعی سکور پر کولن اکرمین کو بھی راجیتھا نے آوٹ کیا، کیچ مینڈس نے پکڑا۔ باس ڈیلیڈ کو مادوشانکا نے پویلین بھجوایا اور تیجا نیدا منورو کی وکٹ بھی مادوشانکا کے حصے میں آئی۔ 20 ویں اوور کے اختتام تک 81 کے مجموعی سکور پر نیدرلینڈز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اس کے بعدنیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز کریز پر آئے توا نہیں تھیک شانا نے بولڈ کیا، سکاٹ صرف 16 رنز بنا سکے۔44 اوورز کے اختتام پر 211 کے مجموعے کے ساتھ سائبرانڈ اور لوگن وان بیک کریز پر موجود تھے۔ سائبرانڈ کو مادوشانکا اور لوگن وان بیک کو راجیتھا نے آوٹ کیا۔رویلوف وینڈر صرف 7 رنز بنا سکے جبکہ پاؤل وین میکرن صرف 4 رنز دے کر رن آوٹ ہو گئے۔ یوں 262 کے مجموعی سکور پر ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔جواب میں سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی جس کے اوپنرز پاتھم نسانکا 54 کے انفرادی سکور پر سدیرا کی شراکت داری میں بیٹنگ کر رہے تھے کہ وین میکرین کی بال پر کیچ دے بیٹھے، ان کے بعد چیرتھ اسالنکامیدان میں اترے جو سدیرا کے ساتھ 21 اوورز کے اختتام پر 118 رنز بنا چکے ہیں۔ اس سے پہلے اوپنر کوسل پریرا اور کوسل مینڈس کو نیدرلینڈز کے باؤلر ڈٹ نے آوٹ کیا۔دھننجیا ڈی سلوا 30سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ اسالنکا 44سکور بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سدھیرا سمارا وکرما 91سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس طرح سری لنکا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
