انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔”جیو نیوز ” کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نےخدیجہ شاہ سےتفتیش کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔جس پر عدالت نےجیل میں تفتیش کی اجازت دےدی۔خیال رہے کہ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤکیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں