جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے،مریم نواز

مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہونگے، نواز شریف مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے،جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، یہ جگہ بھی لیگی شیروں کیلیے چھوٹی پڑ گئی، یہاں پر 10فیصد لوگ موجود ہیں باقی سڑکوں پر ہیں،آج مینار پاکستان میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان پورے پاکستان سے کارکن موجود ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں نے آج تقریر نہیں کرنی آج تقریر نواز شریف کریں گے۔اس سے قبل نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے جلسہ گاہ پہنچے وقت مریم نواز آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

https://x.com/GFarooqi/status/1715707856543166923?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں