مولانا فضل الرحمان بھی متحرک ہوگئے

آئندہ عام انتخابات کا معاملہ ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی متحرک ہوگئے انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کر لیا ۔ مولانا فضل الرحمان 28 اکتوبر کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے اورےیوآئی بلوچستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے مولانا فضل الرحمان 29 اکتوبر کو کوئٹہ ہائی گراﺅنڈ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے ، 30 اکتوبر کوئٹہ میں مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 1 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوں گےاور سندھ میں جےیوآئی کے زیراہتمام امن مارچ کی قیادت کریں گے، 2 نومبر کو کراچی میں امن مارچ کے اختتام پر طوفان الاقصی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورکراچی میں سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں