رفاح راہداری کے ذریعے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجازت ملنے کے بعد مصر اور غزہ کی پٹی پر موجود رفاح کراسنگ سے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہوئے۔اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ ان کے پاس یہ اطلاعات موجود ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے امدادی ٹرک براستہ رفاح راہداری غزہ میں داخل ہونا شروع ہوئے۔حماس میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں 20 امدادی ٹرک داخل ہوئے جن پردوائیاں، طبی آلات اور کھانے پینے کا کچھ سامان موجود تھا۔ عرب اور خلیجی میڈیا نے بھی براستہ رفاح امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی تصدیق کی ۔
