نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام دہشت میں مبتلا ہو گئے، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ آج صبح نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت دہلی تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلو میٹر دور مغرب میں بتایا گیا ہے جو دھارڈنگ کا علاقہ ہے جبکہ اس کی گہرائی 13 کلو میٹر بتائی گئی۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب عوام دہشت زدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
