تیزرفتار وین سامنے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق ، 3 شدید زخمی

چشمہ میں تیزرفتار وین سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ چشمہ میں ایم ایم روڈ پر پیش آیا، وین اور ٹرک کے تصادم کی آواز دور تک سنی گئی، ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد کو شدید چوٹیں آئیں جن کے سبب بری طرح زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں