نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر پوتے نے دادا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد میں 70 سالہ بزرگ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تو پولیس نے تفتیش شروع کی، حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا پوتے ہی نے دادا کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے جس نے دادا سے پیسے مانگے، نہ ملنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم سے سونا اور 3 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔
