Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

غزہ کے ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز میں موجود ننھے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ

اسرائیل کے سخت محاصرے کے سبب غزہ کے ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز میں موجود ننھے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق غزہ میں انکیوبیٹرز میں موجود بچوں کو ایمرجنسی جنریٹرز سے بجلی مہیا کی جا رہی ہے جو ایندھن ختم ہونے سے کسی بھی وقت منقطع ہو سکتی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کا غیر انسانی محاصرہ 7 اکتوبر سے کر رکھا ہے اور بجلی بھی منقطع کر دی جس کے سبب ننھی انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے ہسپتالوں کے ایمرجنسی جنریٹرز میں موجود ایندھن خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے اور کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ اگر بجلی بند ہو گئی تو کم سے کم 130 بچے موت کی دہلیز پر پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں