ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی

ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 4 ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گزشتہ مالی ہفتے روپے کی قدر میں کمی آئی جو 0.42 فیصد کمزور ہوا۔ ہفتہ بھر کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 280 روپے سے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں یورو، درہم اور ریال کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پاؤنڈ سستا ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی دیکھی گئی اور پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں