Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی فوجی اڈے پر حملہ، ائیر بیس میں دھماکے کی آوازیں

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے سبب ائیر بیس میں دھماکے کی آوازیں سنائی دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں بد ترین حملوں اور انسانی المیے کے باوجود امریکہ کے ساتھ دینے کی پالیسی کے سبب خطے میں امریکی اڈوں پر حملے جاری ہیں۔ عراق میں واقع عین الاسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے بعد اندر دھماکے ہونے کی آوازیں سنائی دیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شام اور عراق میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکہ نے اسرائیل کو تحفظ دینے کیلئے اپنے دو ایئرکرافٹ کیریئرز بھیج دیئے ہیں جس کے سبب مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں