آئی سی سی ورلڈ کپ کے21 ویں میں 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے ۔ بھارتی ٹیم نے30اوورز میں168 رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کے 3کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، بھارت کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی روہت شرما تھے جو 46 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، دوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 26 رنز بناکر فرگوسن کاشکار بنے, تیسرے آؤٹ ہونیوالے بیٹرشریاس ایئرتھے جو ٹرینٹ بولڈ کا شکار بنے ۔ بھارت کی جانب سےاس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول میدان میں موجود ہیں۔ نیوزی لیند کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل 130 اور رویندرا 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رویندرا 75، کپتان ٹام لیتھم 5 جبکہ گلین فلپس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ میٹ ہینری صفر، فرگوسن ایک رن بناسکے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔ کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کم سکور پر آوٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے۔ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں اس لئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی کپتان ٹام لیتھم کاٹاس کے بعد کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باولنگ کو ترجیح دیتے۔
